گھروں میں گندے پانی کے مربُوط اور غیر مرکزی علاج کے نظام سے ممکنہ غذائی اجزاء کی باز گردانی کا کیلکولیٹر

This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)

مندرجہ ذیل کیلکولیٹر صارفین کو ایک گھر سے حارج کردہ پاخانہ اور پیشاب کے زمین میں استعمال کرنے سے ممکنہ بار آوری علاقے کا تخمینہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تجویزکردہ مربوط اور غیر مرکزی پانی کے نظام کی ذَرخَیزی صلاحیت کو صرف غیر غذائ پودوں اور مٹی کی طویل افزودگی کے لئے استعمال کرنا تجویز کیا گیا ہے.

ممکنہ غذائی اجزاء کی باز گردانی کا کیلکولیٹر

پاخانہ کا استعمال 

خارج کردہ پاخانہ غذائی اجزاء جیسے کہ فاسفورس، پوٹاشیم اور عضوی مادہ سے بھرپور ہوتا ہے جس سے یہ اپنی بار آوری اور مٹی کو سنوارنے جیسی صفات کی بدولت غیر غذائ فصل کی پیداوار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ نائٹروجن جو کہ پاخانہ میں معدنی شکل میں پایا جاتا ہے، اس کی تناسب شفافیت کے مختلف درجوں میں بڑے پیمانے پر مختلف ہوتی ہے اور گیسوں کی صورت میں ضائع ہو سکتی ہے. لہذا، ٹیرا پڑیٹا کھاد کی صرف فاسفورس کی بار آوری کو غور میں لیا جاتا ہے.

مزید معلومات کے لیے براۓ مہربانی ادبی جائذہ پر نظر ڈالیے

گھر میں ریہائشیوں کی کل تعداد:

ایک گھرانے کی سالانہ پاخانہ کی قل پیداوار (کلو گرام فیسال) :

ایک گھرانے کا سالانہ ٹیڑا پریٹا کھاد کا ممکنہ فاسفورس  بار آوری علاقہ  (میٹر سکویر فی سال):

ایک گھرانے کا سالانہ ٹیڑا پریٹا کھاد کا ممکنہ عضویاجزاﺀ مہیّا کردہ علاقہ (میٹر سکویر فی سال):

پیشاب کا اسعمال:

روائول پیشاب کے استعمال کاکیلکولیٹر

پیشاب میں فسل کی پیداوار کے بڑھاؤ کے لئے چار اہم غذائی اجزاء شامل ہیں: نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم اور سلفر.شفافیت کے بعد غذائی اجزاء سے بھرپور پیشاب کا براہ راست مٹی پر غیر غزائ فسل کی پیداوار کے لئے استعمال غذائی اجزاء کی بحالی اور کھاد کے استعمال میں کمی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. روائول کی طرف سے تیار پیشاب کے استعمال کا کیلکولیٹر پیشاب کی سالانہ پیداوار پر مبنی ایک گھر کی ممکنہ پیشاب سے بار آوری علاقے کا تعین کرتا ہے.

پیشاب کے استعمال کے کیلکولیٹر تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیلکولیٹرآئکن پر کلک کریں

پیشاب کے استعمال کے بارے میں مزید معلومات یہاں موجود ہیں.

اخراجی اقداراقدارشمار کا پیمانہ
روزانہ فی شخص پاخانہ کی پیداوار140گرام فی دن
سالانہ فی شخص پاخانہ کی پیداوار51.1کلو گرام فی دن
سالانہ فی شخص پاخانہ میں نائٹروجن کی تعداد550گرام فی سال
سالانہ فی شخص پاخانہ میں فاسفورس کی تعداد183گرام فی سال
سالانہ فی شخص پاخانہ سے تیار شدہ ٹیرا پریٹا کھاد کا فاسفورس بار آوری علاقہ900میٹر سکویر فی سال
سالانہ فی شخص پاخانہ سے تیار شدہ ٹیرا پریٹا کھاد کا عضوی اجزاﺀ مہیّا کردہ علاقہ4.5میٹر سکویر فی سال

کیلکولیٹر کا پس منظر

جونسن ایٹ آل (2004) کے مطابق، سویڈن میں سالانہ فی شخص پاخانہ میں ممکنہ 550 گرام نائٹروجن اور 183 گرام فاسفورس موجود ہوتی ہے. ایک گھرانے کی سالانہ پاخانے میں موجود نائٹروجن اور فاسفورس کی تعداد کا تعین سالانہ فی شخص پاخانہ میں نائٹروجن اورفاسفورس کی تعداد کو گھرانے کے رہائشیوں کی قل تعداد سے ضرب دے کر کیا گیا ہے۔

کراؤزے ایٹ آل (2015) کی تنزانیہ میں کی گئ تحقیق کے مطابق، ٹیرا پریٹا کھاد میں فاسفورس کی مجموعی تعداد پاخانہ کھاد کے مقابلے میں 3.6 گنا ذیادہ پائ جاتی ہے. ایک گھرانے کے پاخانے سے تیار کردہ ٹیرا پریٹا کھاد سے ممکنہ بار آوری علاقے کا تعین ممکنہ سالانہ فی رہائشی پاخانے سے تیار کردہ ٹیرا پریٹا کھاد کے فاسفورس بارآوری کے علاقے (900 میٹر سکویر) کو گھرانے کے رہائشیوں کی قل تعداد سے ضرب دے کر کیا گیا ہے. ایک گھرانے کے پاخانے سے تیار کردہ ٹیرا پریٹا کھاد سے ممکنہ عضوی اجزاﺀ مہیّا کردہ علاقے کا تعین ممکنہ سالانہ فی رہائشی پاخانے سے تیار کردہ ٹیرا پریٹا کھاد سے عضوی اجزاﺀ مہیّا کردہ علاقے(5۔4 میٹر سکویر) کو گھرانے کے رہائشیوں کی قل تعداد سے ضرب دے کر کیا گیا ہے۔

یہ کیلکولیٹر جونسن ایٹ آل (2004) کی گئ تحقیق پر مبنی ہے، پخانے اور پیشاب کی غذائ قوت سویڈش آبادی کے اعداد و شمار پر مبنی ہے. یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ پخانے اور پیشاب کی مقدار اور اس کی غذائی قوت دنیا کے مختلف علاقوں میں مختلف ہوتی ہیں اورآبادی کی خوراک پر بہت زیادہ منحصر ہیں.گندے پانی میں موجود غذائی اجزاء کی مقدار غیر غزائی فصلوں کی ذَرخَیزی کے لیے پیشاب اور غسل کے معیار کو استعمال کے لیے بہتر بناتا ہے. لہذا، فراہم شدہ نتائج کو صرف حوالہ نقطہ کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے جسے ایک گھرانے میں گندے پانی کے مربُوط اور غیر مرکذی علاج کے نظام اور سے متعلق غذائی اجزاء کی باز گردانی کے انداذے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کیلکولیٹر میں استعمال کردہ اعداد و شمارمندرجہ ذیل تحقیق پر مبنی ہیں۔

Jönsson, H, Richert, A, Vinneraas, B & Salomon, E 2004, Guidelines on the use of urine and faeces in crop production, EcoSanRes Publication Series, 2nd edn, Stockholm Environment Institute, Stockholm, Sweden

Krause, A, Kaupenjohann, M, George, E & Koeppel, J 2015, ‘Nutrient recycling from sanitation and energy systems to the agroecosystem- Ecological research on case studies in Karagwe, Tanzania’, African Journal of Agricultural Research, vol. 10, no. 43, pp. 4039–5

Creative Commons License
Nutrient Recycling Potential Calculator for Households Using Integrated Decentralised Wastewater Treatment Systems by Usama Khalid and Ruth Schaldach is licensed under a Creative Commons Attribution-ShareAlike 4.0 International License

گندے پانی کا غیر مرکذی علاج

ٹول باکس

Toolbox