کھیل

This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)

سیمولیشن کھیل ماحولیاتی ٹاونز کی تعمیر کے لئے ایک انٹرایکٹیوسیکھنے کا آلہ ہے، جو کہ ہیمبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی  کے ویسٹ واٹر مینجمنٹ اینڈ واٹر پروٹیکشن کے انسٹیٹیوٹ میں تیار کیا گیا تھا. اس کھیل کا مقصد یہ ہے کہ ایک چھوٹے ٹاؤن کے ماحولیاتی ڈیزائن کو نظامی سوچ اور وسائلی ہم آہنگی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جائے. ماحولیاتی ٹاؤن کی منصوبہ بندی ایک مصنوعی دنیا میں ہوتی ہے، جسے مختلف گروپ مختلف ماحول میں سرانجام دیتے ہیں. آپ اس کھیل میں ویلز اور ایتھوپیا میں دو دو ماحولیاتی ٹاونز کی منصوبہ بندی کریں گے.

میں اس کھیل میں کس طرح حصہ لے سکتا ہوں؟

.See English version

سیمولیشن کھیل کام کیسے کرتا ہے؟

یہ کھیل بیرونی شرکاء کے لئے کھلا ہے، جو کہ گاؤں کے رہائشیوں کا کردار ادا کر سکتے ہیں. گاوں کے رہاعشی کے طور پر آپ منصوبہ سازی میں فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں. مزید برآں، آپ اخبار میں مضامین لکھ سکتے ہیں اور دیگرٹاؤنذ کا دورا کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے ماحولیاتی ٹاؤن کی منصوبہ بندی کیسے کر رہے ہیں. لہذا، آپ اپنے علم، تخلیقی اور تجربات کو استعمال کرتے ہوے مقامی اور بین الاقوامی بحثوں میں شرکت کرتے ہیں. آپ کو وہ کردار اختیار کرنا چاہئے، جو آپ کی حقیقی زندگی کی عکاسی کر سکتا ہو، یا آپ ایک نیا پیدا کردہ کردار بھی اختیار کر سکتے ہیں اور اس سے متعلق ضروریات کی تحقیق کر سکتے ہے. کھیل میں مشغولیت اور گذارے گئے وقت کی سطح کا تعینُّ دو مہینے کے دوران آپ کی دلچسپی اور مشغولیت کی بناہ پر کیا جاتا ہے.

ہر ٹاون میں منصوبہ ساز گروپ ہیں جو کہ ہیمبرگ، پیرس اور تولوذ سے ماسٹر ڈگری کے طلبا نظم ونسق کرتے ہیں اور ممکنہ طو پرجلد ہی دوسرے لوگوں پر مبنی گروپ بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے . یہ منصوبہ بندی کے گروپ علاقے میں منتخب کردہ مقامات کے لئے مخصوص حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں. لہذا، پانی، توانائی، عمارات، ٹرانسپورٹ یا کمیونٹی کے اثرات پر متوجہ ذیلی گروپوں کو منصوبہ بندی کے عمل کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے. آپ جدید ماحولیاتی ایجاداد پر تبادلہ خیال کریں گے، اور خاص طور پر، ان ایجاداد کی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مناسبت پر بخث کریں کے. ہر ماخولیاتی ٹاؤن کومنصوبہ بندی سے متعلق رکاوٹوں اور تبدیلیوں پر رد عمل کرنا پڑتا ہے. آپ “حقیقی” دنیا میں جمع کردہ اعداد و شمار پر بھروسہ کریں گے، تاہم، شروعات کے بعد حالات بدل سکتے ہیں.

ہم ہب پلیٹ فارم

سیمولیشن کھیل ہم ہب پلیٹ فارم کا استعمال کرکے کھیلا جاتا ہے.اس پلیٹ فارم میں آپ کو خاص مقاصد کے لئے مخصوص کمرے فراہم ہیں، جیسے کہ دکھائے گئے بین الاقوامی کانفرنسوں کے لئے نمائشی ہال، جس میں منصوبہ بندی سے متعلق سنگِ میل دکھائے جاتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ان خیالات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے. دیگر کمرے آپ کو ٹرین ٹکٹ فراہم کرسکتے ہیں اور آپ ان میں اجلاس منعقد کر سکتے ہیں. کھیل کے دوران آپ ٹرینوں یا پروازوں کے ٹکٹ حاصل کر ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوے آپ زیادہ کمروں تک مزید رسائی حاصل کر سکتے ہیں.

مزید معلومات

سیمولیشن کھیل کے بارے میں موجودہ خبریں یہاں ہمارے نیوز سیکشن میں تلاش کریں.

With Amazing Proposals RUVIVAL SimGame Fifth Edition was Successfully Completed (2020)

Fourth Round of RUVIVAL SimGame Completed Successfully (2019)

Another Successful Game comes to an end (2018)