گندے پانی کے مربُوط اور غیر مرکزی علاج کے نظام سے گھروں میں پانی کے استعمال کی ممکنہ بچت کا کیلکولیٹر

This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)

مندرجہ ذیل کیلکولیٹر ایک گھرانے کے لیے تجویز کردہ گندے پانی کے مربُوط اور غیر مرکذی علاج کو استعمال کرتے ہوے سرمئ پانی کے دوبارہ استعمال کی وجہ سے پانی کی ممکنہ بچت کا اندازہ لگانے کا موقع فراہم کرتا ہے. علیحدہ جمع کیے گئے سرمئ پانی کو، جس میں آلودگی کی شرہ بہت کم ہوتی ہے، اسی جگہ پر معمولی علاج کے بعد متبادل آبپاشی کے پانی یا فلیشنگ کے پانی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے. تجویذ کردہ گندے پانی کا مربُوط اور غیر مرکذی علاج اور اس کے مناسب انتظام کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، یہاں فراہم کردہ مزید مواد پر نظر ڈالیں.

ممکنہ پانی کی بچت کا کیلکولیٹر

گھر میں ریہائشیوں کی کل تعداد:

سرمئ پانی کے دوبارہ استعمال اور لو فلاش ٹائلٹ کے استعمال سے ممکنہ پانی کی فی دن بچت (لیٹر فی دن):

سرمئ پانی کے دوبارہ استعمال اور لو فلاش ٹائلٹ کے استعمال سےممکنہ پانی کی سالانہ بچت (لیٹر فی سال):

کیلکولیٹر کا پس منظر

فڑیڈلر (2004) کے مطابق،سرمئ پانی کے دوبارہ استعمال سے ایک گھریلو پانی کی طلب میں 48 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے اور فی دن 70 لیٹر فی شخص تک پانی کی بچت کی جا سکتی ہے. سرمئ پانی کے دوبارہ استعمال اور لو فلش ٹائلٹ کے استعمال سے ممکنہ روزانہ فی بندہ پانی کی بچت (روزانہ پانی کے استعمال کا 48 فیصد یعنی 70لیٹر فی دن) کو رہائشیوں کی تعداد اور 365 دنوں سے ضرب دے کر سرمئ پانی کے دوبارہ استعمال اورلو فلش ٹائلٹ کے استعمال سے ایک گھرانے میں سالانہ پانی کی بچت (لیٹرز/ سال) کا حساب کیا گیا ہے.اس حساب میں فی شخص روزانہ پانی کے استعمال کی مقدار 146 لیٹر فرض کی گئ ہے، تاہم، یہ فرضی مقدار دنیا کے مختلف علاقوں کے لئے مختلف ہے. فراہم کئے جانے والے نتائج کو صرف ایک حوالہ نقطہ کے طور پر سمجھا جانا چاہئے جسے ایک گھرانے میں گندے پانی کے مربُوط اور غیر مرکذی علاج کے نظام سے متعلق پانی کی بچت کے انداذے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Friedler, E 2004, ‘Quality of individual domestic greywater streams and its implication for on-site treatment and reuse possibilities’, Environmental Technology, vol. 25 no. 9, pp.997-1008

Creative Commons LicenseWater Saving Potential Calculator for Households Using Decentralised Wastewater Treatment Systems by Usama Khalid and Ruth Schaldach is licensed under a Creative Commons Attribution-ShareAlike 4.0 International License
 گندے پانی کا غیر مرکذی علاج
ٹول باکس Toolbox