جوہانسبرگ

This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)

ایک مقامی تھیٹر کمپنی، اسکیچ پروڈکشن نے ، جوہانسبرگ میں پانی سے متعلقہ پریشانیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈروگ فونٹین پرفارم کیا۔ آرٹسٹک ڈائریکٹر، ہینا نوکوازی وان ٹونڈر ، پانی کی قلت اوراس کے نامناسب علاج سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

Creative Commons LicenseJohannesburg Video by RUVIVAL Team is licensed under a Creative Commons Attribution-ShareAlike 4.0 International License.

ڈروگ فونٹین، یا اردو میں خشک چشمہ ، الفاظ پر مبنی ایک اچھا پلے ہے۔ یہ ایک عمدہ ورکنگ ورڈز پلے ہے کیونکہ جنوبی افریقہ میں بہت سے مقامات کے ناموں میں ’فونٹین‘ ہوتا ہے۔ یہ نام سرمایہ داری پر بھی ایک تبصرہ ہے۔ حالںکہ ‘فونٹین’ کا نام دینے کے لئے کوئی نئی زمین موجود نہیں ، پھر بھی سرمایہ دار مالکان ان ‘چشموں’ کو مکمل تور پر خشک ہونے تک استعمال کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے باقییوں کے لئے کچھ نہیں بچتا ۔ ہم بحیثیت انسان ، اب زندگی کے چشموں کے ذرائع ، جن کی ہمیں اشد ضرورت ہے ، نہیں ڈھونڈ سکتے۔

اداکار فرضی قصبے ڈروگفنٹیئن کے رہائشی ہیں۔ وہ زندگی کے اصل وسیلہ ، پانی کے چشمے کی تلاش کرتے ہیں۔ لیکن لوگ کامل نہیں ہیں ، اور اس ذریعہ کا سوچے سمجھے بغیر فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔ کیا برادری اس قیمتی پانی کی حفاظت کی اہمیت کو تسلیم کرے گی یا پھرڈروگفونٹین کا نام صرف ایک پیشگوئی رہ جاۓ گی؟

Creative Commons LicenseDroogfontein Images by Masego P. Chale are licensed under a Creative Commons Attribution-ShareAlike 4.0 International License.
پس منظر: جوہانسبرگ ، جنوبی افریقہ کے اداکار

ہینا نے اپنے کوریوگرافروں کوئٹنٹن ایس میننگ اور جوئیل لیونارڈ کے ساتھ مل کر 11 سے 26 سال کی عمر کے آٹھ اداکاروں کی ٹیم کے ساتھ تعاون کیا، تاکہ اس کارکردگی کو دیکھنے لائک بنایا جاۓ ۔ سبھی اسکیچ پروڈکشنز گروپ سے آئے ہیں۔

آرٹسٹک ڈائریکٹر کی طرف سے ایک نوٹ

مجھے وہ پہلا قہر یاد ہے جو میں نے دیکھا تھا۔ پانی کا بحران اتنا خراب تھا کہ ہمیں پانی لانے والے ٹرک کے لئے ہر ہفتے انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن یہ بھی مفت نہیں تھا، ہمیں اس کے لیے بڑی رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔ اسی وقت سے ، میں نے نہ صرف پانی کی قلت کے بارے میں ، بلکہ پانی کے بحران کی وجہ سے انسانی اثرات پر بات کرنا یقینی بنا لیا۔ یہاں تک کہ آج تک ، مجھے مسائل کا سامنا ہے۔ جہاں اب میں رہتی ہوں ، وہاں ہمیشہ گلیوں میں پانی تو ہوتا ہے ،مگر اس سے بو آرہی ہوتی ہے اور یہ بہت گندا ہوتا ہے۔ مزید برآں ، یہاں مسلسل پانی کی قلت رہتی ہے۔

میں گلوبل واٹر ڈانس کمیونٹی کا حصہ بن کے بہت خوش ہوئ۔ میرے لئے یہ ، ڈروگفونٹین کی کارکردگی کم اور جوہانسبرگ میں پانی کی پریشانیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے بارے میں زیادہ تھا۔ کئی بار ہم اس شہر کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے یہ سب کچھ دیتا ہو ، جبکہ بہت دفعہ ہماری روز مرہ کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ [ہینا نوکوازی وان ٹونڈر]